|
|
|
27 May
2008 / 22 Jamadi-ul-Awwal 1429 |
|
|
|
شوکت
علی مظفر
shaukatmuzaffar@yahoo.com
سوا....لات
٭خشک سالی زیادہ خطرناک ہے، یا صرف سالی؟
٭بیوی کی ڈانٹ زیادہ زور دار ہوتی ہے یا ساس کی؟
٭ شوہر کی زندگی پہلے ختم ہوتی یا بیوی کی فرمائشیں ؟
٭عورت کے آنسو مرد کو جلدی گھائل کرتے ہیںیا اس کی مسکراہٹ؟
٭عورتیں دکھاوے کے لئے روتی ہیں یا دکھاوا انہیں رُلاتا ہے؟
٭لڑکیاں ایک دوسرے سے زیادہ حسد کرتی ہیں یا عورتیں؟
٭آج کل برقع پردے کے لئے پہنا جاتا ہے یا چہرے کے عیب چھپانے کے لئے؟
٭خاتون کو چھیڑنے والے کو زیادہ مار پڑتی ہے یا وکیلوں کو؟
٭ فی زمانہ لڑکیاں چھیڑنے سے پریشان ہوتی ہیں یا نہ چھیڑنے سے؟
٭ ماں کی دعا جنت کی ہوا کہلاتی ہے، تو ساس کی دعا کیا کہلائے گی؟
٭محبوبہ کو دیکھنے سے دل کی دھڑکن زیادہ تیز ہوتی ہے یا محبوبہ کے ہٹے کٹے بھائی کو
دیکھنے سے؟
٭میاں بیوی گاڑی کے دو ایسے پہےے ہیں، جس میں ایک بھی خراب ہوجائے تو زندگی کی گاڑی
نہیں چل سکتی ہیں، اگر کسی شخص کی دو بیویاں ہوں تو کیا اسے ”رکشہ“ کہا جاسکتا ہے؟
٭ موبائل ایزی لوڈ آسان ہے یا مشکل....اگر گرل فرینڈکو کروانا ہو؟
٭گرل فرینڈ اور غلط فرینڈ میں کیا فرق ہے؟
٭بسنت پر پتنگ اُڑانے کے علاوہ اور کون کون سے ”مفید“ کام کیے جاتے ہیں؟
٭بناﺅ سنگھار کرنے والے لڑکے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں یا ہیجڑے؟
٭ویلنٹائن ڈے پر محبوب پھول قبول کرنے کی بجائے سینڈل اتار لے تو بچاﺅ کس طرح کیا
جائے گا؟(ذاتی تجربات کی وضاحت قابل قبول ہوگی)
٭برف زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے یا برف کا پانی؟
٭سابقہ وزیر اعظم شوکت عزیزکے قومی شناختی کارڈ میں شناختی علامت کیا تھی؟
٭صدر مشرف نے وردی اتاری ہے یا کھال؟
٭مہنگائی کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے یا پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی؟
٭آج کل بجلی آتی یا جاتی ہے؟
٭نواز شریف، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین میں زیادہ خوبصورت کون ہے، صدر مشرف
کی نگاہ سے دیکھ کر بتائیں؟
٭چوہدری شجاعت حسین کی اردو زیادہ مشکل ہے یا سرحد والوں کی پشتو زبان؟
٭نواز شریف کے سر کے بالوں کی کھال کس طرح اتاری جاسکتی ہے؟
٭آصف زرداری کے چشمے سے کون سا منظر دکھائی دیتا ہے، سب اچھا یا سب سے اچھا؟
٭شیری رحمن اگر خوشخبری سنانے کا بیان دیں تو اس کا کیا مطلب ہوگا، شیری رحمن کو
خاتون کی بجائے سیاست دان سمجھ کر جواب دیا جائے؟
٭جیو چینل پر جینے کی زیادہ خبریں آتی ہیں یا مرنے مارنے کی؟
٭اگرایک سیاسی کرسی دو ہارس پاور کی ہے تو اسے جکڑنے کے لئے سیاستدان کو کتنے ہارس
پاور استعمال کرنا پڑے گی؟
٭اگر پچاس کلو آٹا مفت مل جائے تو آدھا کس کو گفٹ کیا جائے، بھائی کو، سالے کو یا
پولیس والے کو؟
٭پولیس ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود نظر کیوں نہیں آتی؟
٭ڈاکو، حکمران،لٹیروں اور پولیس میں کیا فرق ہے؟
٭دیوار پر لکھی گئی تحریریں زیادہ اثر کرتی ہیں یا کتابوں میں لکھی ہوئی تحریریں؟
٭حکیموں کے اشتہار مزیدار ہوتے ہیں یا جعلی عاملوں کے؟
٭ پولیس والے کی دوستی خطرناک ہوتی ہے یا ڈاکٹر کی دشمنی؟
٭آج کا طالب علم کیا زیادہ پڑھتا ہے، دیواریں، اخبارات و رسائل، کتابیں یا کتابی
چہرے؟
٭فلم اسٹار میر ا اگر خوبصورت ہوتی تو کیا پھر بھی وہ اداکاری کرتی؟
٭بندوق کی گولی زیادہ خطرناک ہے یا جعلی ڈاکٹر کی؟
٭عوام کی جیبیں جیب کترے زیادہ کاٹتے ہیں یا حکمران؟
٭بھوک زیادہ خطرناک ہوتی ہے یا بھوکا انسان؟
٭امریکی مسلمانوں سے ڈرتے ہیں یا اُسامہ بن لادن سے؟
٭پاکستان کا خزانہ بھرا ہو تو پھر حکومت کی کون سی چیز خالی ہوگی؟
٭پاکستان کو زیادہ نقصان فوج سے پہنچا ، سیاستدانوں سے یا پھر امریکا سے؟
٭عراق میں ہلاکتیں زیادہ ہوتی ہیں یا پاکستان میں؟
٭چوہدری شجاعت کا چشمہ زیادہ کالا ہے یا صدر بش کا دل؟
٭افغانستان اور پاکستان میں امریکی بالادستی کے علاوہ اور کیا چیز قدر مشترک ہے؟
٭اداکار اگر امن کے سفیر ہےں تو کیا سفیروں کو اداکار کہا جاسکتا ہے؟
٭ریلوے پٹڑی پر چلنے کے باوجود خسارے میں کیوں رہتی ہیں؟
٭ پاکستان کے ڈاکو اچھا کھیل پیش کررہے ہیں یا کرکٹر؟
٭ ڈاکوﺅں کا ایک ڈیڑھ ہزار کے موبائل کے لئے کسی کی جان لینا لاقانونیت ہے یا عو ام
کا ڈاکوﺅں کو جلانا ؟
٭فی زمانہ زیادہ مظلوم کون ہے، غریب یا گدھا؟
٭ شیطانی سیاست زیادہ خطرناک ہے یا شےطان کی سیاست؟ |
 |
|
|