|
|
 |
|
جمع و ترتیب: سید خورشید عالم |
|
کراچی
کے میئرز |
کراچی کا شمار بجا طورپر دنیا کے بڑے شہروں میں کیا
جاتا ہے۔ کراچی کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ اسے دنیا کے مشہور شہروں کے حوالے سے
جڑواں شہر بھی کہا جاتا ہے۔ ان شہروں میں دبئی(متحدہ عرب امارات) ازمیر(ترکی) جدہ(
سعودی عرب) پورٹ لوئیس(ماریشس) شنگھائی(چین) تاشقند(ازبکستان) میلان(اٹلی) اور
امریکی شہر نیو یارک شامل ہےں۔ ہم اپنے قارئین کو بتائیں گے کہ کراچی میں کن کن
شخصیات نے میئر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔
۔1. جمشید نسروانجی۔
نومبر1933سے اگست1934
۔2. ٹیکم داس وادھومل۔30اگست1934سے3مئی1935
۔3. قاضی خدابخش۔3مئی1935سے9مئی1936
۔4. کے بی اردشیرایچ ماما۔9مئی1936سے4مئی1937
۔5. درگاداس بی ایڈوانی۔4مئی1937سے6مئی1938
۔6 حاتم اے علوی۔6مئی1938سے5مئی1939
۔7 آرکے سدھوا۔5مئی1939سے7مئی1940
۔8 لال جی ملہوترا۔7مئی1940سے6مئی1941
۔9 ہاشم گذدر۔6مئی1941سے8مئی1942
۔10 سہراب کے ایچ کڑک۔8مئی1942سے11مئی1943
۔11 شمبھوناتھ مولراج۔11مئی1943سے10مئی1944
۔12 یوسف عبداللہ ہارون۔10مئی1944سے8مئی1945
۔13 مینوئل مسکوٹا۔8مئی1945سے یکم مئی1946
۔14 وشرام داس دیوان داس۔9مئی1946سے9مئی1947
۔15 حکیم محمد احسن۔ 9مئی1947سے25مئی1948
۔16 غلام علی الانہ۔25مئی1948سے8مئی1949
۔17 محمود اے ہارون۔19جنوری1954سے26مئی1955
۔18 الحاج ملک باغ علی۔ 26مئی1955سے29مئی1956
۔19 صدیق وہاب۔29مئی1956سے14دسمبر1956
۔20 ایس ایم توفیق۔14جون1958سے14مئی1958
۔21 عبدالستارافغانی۔9نومبر1979سے7نومبر1983
۔22 عبدالستارافغانی۔7نومبر1983سے12فروری1987
۔23 ڈاکٹر فاروق ستار۔9جنوری1988سے27جولائی1992
۔24 نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ۔14اگست2001سے اکتوبر2005
۔25 سید مصطفی کمال۔17اکتوبر2005سے تاحال
واضح رہے کہ قیام پاکستا ن کے بعد کراچی کے
پہلے میئر ہونے کا اعزاز حکم محمد احسن کو حاصل ہے اور وہ ےہ ذمہ داری قیام
پاکستان سے چند ماہ قبل سنبھال چکے تھے۔ اسی طرح سال2000میں نئے بلدیاتی نظام کے
تحت میئر کا عہدہ تبدیل کرکے اسے ناظم کا نام دے دیاگیا۔ جس کے بعد الخدمت گروپ کے
نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کراچی کے پہلے ناظم اور طارق حسن نائب ناظم جب کہ متحدہ
قومی مومنٹ سے تعلق رکھنے والے سید مصطفی کمال دوسرے ناظم اور نسرین جلیل نائب
ناظمہ منتخب ہوئے ہیں۔ سید مصطفی کمال اس سے قبل سندھ کے وزیر برائے انفارمیشن
ٹیکنالوجی تھے۔ |
|
|