رابطہ رہنمائے کراچی کالم /فیچر علم و ادب خواتین اسلام صفہ اول

 

23 February 2008 / 15 Safra 1429

 کچن ٹوٹکے

ابلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لئے اس دیگچی کو جس پر دودھ ابالاجائے اس کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگادیں،دودھ ابل کر نیچے نہیں گرے گا۔

اکثر باورچی خانے میں کھانا بناتے ہوئے خوشبو سارے گھر میں پھیل جاتی ہے، اس کو روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی سفید سرکہ چولہے کے پاس رکھ دیں، کھانے کی خوشبو نہیں پھیلے گی۔

باسی چاول تازہ کرنے کے لئے پانی ابالیں، اس میں چاول ڈال دیں ایک ابال کے بعد پانی نکال دیں اور دم پر رکھ دیں۔

لیموں سے زیادہ رس حاصل کرنے کے لئے ایک دو منٹ تک نیم گرم پانی میں بھگودیں، پھر اس کا رس نکالیں تو اچھی طرح رس نکل آئے گا۔

نمک دانی میں اکثر نمک جم جاتا ہے، اس کے لئے نمک دانی میں چار پانچ دانے چاول کے ڈال دیں، نمک نہیں جمے گا۔

چپاتیوں کو ڈبہ میں بند کرتے وقت اس میں تھوڑی سی ادرک رکھ دیں، چپاتی نرم رہے گی۔

دہی کو زیادہ دن تک استعمال کرنے کے لئے کچے ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دہی میں ڈال کر رکھ دیں تو دہی چار سے پانچ دن تک ویسے ہی تازہ رہے گا۔

کھانا پکاتے ہوئے اگر یہ شک ہو کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز پڑ گئی ہے تو ایک کھانے کے چمچ میں مشکوک کھانا لے کر آگ میں ڈالیں اگر اس میں سے نیلے رنگ کے شعلے نکلیں تو سمجھ لیں کہ کھانا زہریلا ہوگیا اور کھانے کے قابل نہیں ہے۔

 مرچ لگنے سے ہاتھوں پر ہونے والی جلن دور کرنے کے لئے گندم کا تھوڑا سا آٹا ہاتھوں پر صابن کی طرح مل لیں، پھر پانچ منٹ بعد ہاتھ دھولیں۔ اگر آگ سے جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگالیں جلن دور ہوجائے گی۔

 فریج میں کسی بھی قسم کی بدبو آتی ہو تو ایک پیالی میں سرکہ ڈال کر فریج میں رکھ دیں، بدبو ختم ہوجائے گی۔

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی آنے سے بچنے کے لئے بہتر طریقہ یہ ہے کہ جتنے پیاز استعمال کرنا ہوں، رات کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر اچھی طرح تھیلی بند کرکے فریج میں رکھ دیں، انہیں کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی نہیں بہے گا۔

بچوں کے فیڈر کی نپل میں بعض اوقات چکنائی جم جاتی ہے جس کی وجہ سے دودھ پینے میں دشواری ہوتی ہے، اس کا آسان حل یہ ہے کہ نپل میں دو چٹکی نمک ڈال کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں، بعد میںنیم گرم پانی سے دھوئیں، بالکل صاف پائیں گے۔

اسٹیل کے برتن صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا ضائع مت کریں، اس سے اسٹیل کے برتن دھو کر ان کی بہتر چمک دیکھی جاسکتی ہے۔

 پلاسٹک کے برتن کثر ت سے استعمال کرنے پر کچھ داغ پڑ جاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے۔ اس کے لئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب سے دو چار چمچ کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کر تیز گرم پانی میں بھگودیں، ایک گھنٹے بعد برتنوں کو نکال کر برتنوں کے صابن سے دھولیں، برتن چمک اٹھیں گے۔ پلاسٹک کے ڈنر سیٹ اور بوتلوں کے ڈھکن وغیرہ پر بھی یہ ٹوٹکا آزما کر دیکھیں تو نتائج حیران کن ہوں گے۔

© Copyrights 2007, karachiupdates.com
E-mail:karachiweb@karachiupdates.com  contact: 0321-2422035