رابطہ رہنمائے کراچی کالم /فیچر علم و ادب خواتین اسلام صفہ اول

 

23 February 2008 / 15 Safra 1429

چہرے کے داغ
اکثر چہروں پر موسم یا جلد کی کسی بیماری سے داغ دھبے ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے چہرے کے نقش اپنی جاذبیت کھونے لگتے ہیں، اس کے لئے بلیچ کا استعمال مناسب رہتا ہے، لیکن بازاری بلیچ میں چونکہ کیمیکل بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے جلد خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے اس کا بہتر متبادل ”لیمو کا رس“ ہے۔

 یہ لائٹ بلیچ ہے، رنگت کو صاف کرنے اور داغ دھبے دور کرنے کے لئے یہ کسی موثر دوا سے کم نہیں۔ لیمو کا رس استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ لیمو کا رس چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیجئے، جب خشک ہوجائے تو فوراً ہی منہ نہ دھوئیں بلکہ اسی طرح رہنے دیں۔

 چند روز کے استعمال سے داغ دھبے دور ہونا شروع ہوجائیں گے، چونکہ دن کے وقت رس لگا کر اسے اسی طرح رہنے دینا قدرے مشکل ہوتا ہے، اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ رات کو سوتے وقت لگا کر سوجائیں اور صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔

ایک اور ہلکا بلیچ مکھن اور دودھ بھی ہے، اسے داغ دھبوں پر لگائےے لیکن خشک ہونے سے قبل نہ دھوئیں۔ جب خشک ہوجائے تو پھر کسی بہتر صابن سے منہ دھولیں۔ اس کا مسلسل استعمال بھی چہرے کی جلد کو تروتازہ کردیتا ہے اورجلدی امراض کے لئے بھی مفید ہے۔

 
پاﺅں کا پسینہ

پاﺅں کی جلد زیادہ چکنی ہو یا پسینہ زیادہ آتا ہو تو گرم پانی میں سرکہ یا لیموں کا عرق ملا کر اس سے پاﺅں دھوئیں، پسینہ آنا کم ہوجائے گا۔

© Copyrights 2007, karachiupdates.com
E-mail:karachiweb@karachiupdates.com  contact: 0321-2422035