رابطہ رہنمائے کراچی کالم /فیچر علم و ادب خواتین اسلام صفہ اول

11 April 2008 /  04 Rabi-us-Sani  1429


جھریوں سے بچاو

آج کل ہر کوئی جوان نظر آنے کے چکر میں رہتا ہے مگر تیس سال کی عمر کے بعد بہت سی عورتوں کے چہرے پر باریک لکیریں نمودار ہونے لگتی ہیں او ریہی لکیریںجھریاں ہوتی ہیں۔ شاید یہ لکیریں چہرے کا ”کردار“ ہیں مگر آپ ان کے بغیر زیادہ اچھے لگتے ہیں۔

جھریاں کیسے بڑھتی ہیں؟
یہ باریک لکیریں جھریاں چہرے پر کیوں نمایا ں ہونے لگتی ہیں؟
جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے جلد میں نئی خلئے بننے کا عمل آہستہ ہو جاتا ہے اور نئے خلئے پرانے خلیوںکی جگہ لینے سے قاصر رہتے ہیں۔ جلد اپنی پذیرائی کھونے لگتی ہے۔ چہرے پر عمر کے اثرات کی نموداری توارث کے ساتھ ساتھ قدرتی بھی ہوتی ہے۔ مگر 80فیصد علامات میڈیکیشن کے سائیڈ افیکیٹ، سگریٹ نوشی، الکوحل، دباو اور ماحول میں شامل چیزیں جیسے سورج کی شعاعیں دھواں اور آلودگی۔ دوسرے لفظوں میں ہمارا چہرہ ہماری اپنی تخلق ہے۔ اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ تیس سال بعد جھریاں بہت زیادہ ہنسنے اور باتیں وغیرہ کرنے سے بھی پیدا ہو جاتی ہیں کیونکہ چہرے کا اتار چڑھاو جھریوں میں اضافہ کرتا ہے۔

جھریوں سے بچاو
ہمارا مقصد بچوں جیسی جوان جلد کا ہونا ہے، تو اگر آپ عمر کے اثرات سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی جلد کو بیرونی غذائیات سے بچائیں او راس کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ اسے اچھی مصنوعات سے کلین کریں اور جھریاں ختم کرنے والی کریموں کا استعمال بہتر رہتا ہے اور یہ چہرے کو لفٹ کرتا ہے۔ چہرے کی لکیریں نرم پڑنے لگی ہیں ،نئے خلئے بنتے ہیں اور عمر کے اثرات کم ہونے لگتے ہیں۔ رنگل لفٹ کریم موائسچرائزر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے روزانہ کی نمی کا متبادل ثابت ہوتی ہے اور میک اپ کے لئے جاندار بیس کا کام کرتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بازاروں میں جھریوں سے بچاو کی کریمیں ، لوشن اور دیگر مصنوعات، آئسکریم، کیپسول وغیرہ دستیاب ہیں استعمال کریں تا کہ آپ کی جلد میں نئی جان پڑ سکے۔
اس کے استعمال سے چند ہی دنوں میں جلد میں نمی پیدا ہو جائے گی اور موجود جھریاں کم ہونے لگیں گی۔ اچھی جلد کیلئے دو منٹ مساج کرنے سے جلد اچھی ہوتی ہے، ٹوکین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ خون کی گردش اچھی ہوتی ہے اور نئے خلئے بنتے ہیں۔ یہی عمل کرنے سے آپ کی اینٹی ایجننگ کریم کا کام آسان ہو جاتا ہے اور آپ اس سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔
 سب سے پہلے کریم کو نقطوں کی شکل میں لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے تھپتھپا کر ملیں۔
اپنا ہاتھ چہرے پر سیدھا رکھیں تا کہ دوسری جانب انگلیاں ناک کی طرف ہوں اور کانوں کے لائن میں ہلکے ہاتھ سے ملیں اس طرح خون کی گردش بہتر ہوگی اور جلد کا مائیکرو سرکولیشن بڑھے گا۔
انگلی پر کریم لگا کر چہرے اور گردن پر اوپر کی جانب ملیں او رپھر چہرے پر سے ہاتھ ہٹائے بغیر چہرے کو ملیں۔

نوجوان نظر آنے کے ٹوٹکے
صحتمند کھانا کھائیں جو وٹامن سے بھرپور ہو۔
الکوحل کی جگہ دن میں آٹھ دس گلاس پانی پئیں۔
اچھی مصنوعات اور جھریوں سے بچاو کی کریم استعمال کریں۔
جلد پر کیمیکل والی چیزوں کا استعمال نہ کریں۔
اچھی قسم کی اسکن کیئر کے مساج کو اپنا روٹین بنائیں۔
خشک موسم میں وہ کریم اچھی رہتی ہے جس کا ٹیکسچر کافی بھاری اور بھرپور ہو۔

© Copyrights 2007, karachiupdates.com
E-mail:karachiweb@karachiupdates.com  contact: 0321-2422035