|
|
|
12 March 2008 /
03
Rabi-ul-Awal
1429
|
|
ثروت
یعقوب
بے داغ جلد، خواتین کی اولین خواہش
کہتے ہیں کہ اگر جسم صحت مند ہو گا تو یقیناً جِلد
بھی صحت مند ہو گی، اکثر خواتین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کی جلد گرمیوں میں چکنی
اور سردیوں میں خشک ہو جاتی ہے۔ ایسی جلد نارمل کہلاتی ہے۔
اسی موسم میں کااکثر خواتین اور ٹین ایجز کو چہرے پر کیل مہاسے اور دانے نکلنے کی
شکایت رہتی ہے۔ ایسی جلد کو اچھی خوراک کے ساتھ ساتھ فیشل کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیل مہاسوں کے لئے ماسک بھی فائدے مند ہوتا ہے۔
میدہ، لیموں، کھیرے کا رس، ٹماٹر اور انڈے کی سفیدی کو ملا کر ایک مرکب بنالیں اور
اسے چہرے پر لگائےں پھر پندرہ سے بیس منٹ بعد منہ دھولیں۔
اس کے علاوہ نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس کو چھان لیں لیکن نیم کے پانی کو
جلد پر ہرگز نہ رگڑیں کیونکہ اس سے کھجلی پیدا ہوتی ہے۔ بالائی میں لیموں کے عرق کے
چند قطرے ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد میں نرمی اور ترو تازگی پیدا ہوتی ہے۔
کچھ خواتین کے چہرے پر دھوپ کی وجہ سے دانے نکلتے ہیں اس کی دو وجوہات ہیں یا تو
انہیں دھوپ سے الرجی ہوتی ہے یا پھر پسینہ زیادہ آتا ہے۔ ایسی خواتین کو دن میں کم
از کم تین بار چہرہ دھونا چاہئے۔
چہرے کے مسام بند کرنے کیلئے کھیرے کا رس بہت مفید ہے۔ انگور کے رس کو بھی چہرے پر
ماسک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
سیاہ دانے اور داغ دھبے د ور کرنے کے لئے رنگت میں نکھار لانے کیلئے ابٹن کا
استعمال بھی مفید ہے۔ ابٹن بیسن، نارنگی کے پسے ہوئے چھلکے اور بادام کا پاوڈر ملا
کر گھر میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ جو خشک جلد کے لئے مفید ہے۔
یاد رکھئے چہرے کی جلد بہت حساس ہوتی ہے اس کی مناسب دیکھ بھال بہت ضروری ہے رنگ
اگر سانولا بھی ہو مگر جلد داغ دھبوں سے پاک ہو تو آپ خاصی پر کشش نظر آئیں گی۔
ٹپس
اگر چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو انڈے کا چھلکا باریک پیس کر انگوری سرکہ میں
ملائیں اور رات کو چہرے پر لیپ کر صبح منہ دھو لیں۔ چند دن اس نسخے کو آزمانے سے
فائدہ ہو گا۔رات کو سونے سے قبل روغن زیتون چہرے پر ملنے سے جھریاں دور اور جلد نرم
ہو جاتی ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات کیلئے دن میں دو مرتبہ گرم پانی میں تولیہ بھگو کر چہرے پر
لگائیں۔ پھر بادام کی گری کوٹ کر اس میں تھوڑی سی گلیسرین، لیموں کا رس اور عرق
گلاب شامل کر کے لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی کے چھینٹے منہ پر ماریں۔ تازگی محسوس ہو
گی۔
ہفتے میں دو مرتبہ انڈے کی سفیدی لگانے سے جلد ترو تازہ شاداب اور کیل مہاسوں سے
صاف رہتی ہے۔ چیونگم روزانہ چبانے سے نہ صرف دانتوں کی ورزش ہوتی ہے بلکہ چہرے پر
جھریاں بھی نہیں پڑتیں۔ |
 |
|
|