|
|
|
01 May
2008 / 24
Rabi-us-Sani
1429 |
|
محمد
سجاد گل
gul.sajjad@yahoo.com
موبائل03222376114
بد بخت قوم
بدبخت ڈنمارک نے اس پرنور مہتاب کی شان میں گستاخی کی ہے، جس کے نور سے دنیا کی
تاریکیوں کا خاتمہ ہوا۔ جاہلیت کی رسوم کا قلع قمع ہوا۔ شرک وخرافات کی جڑکٹی،
توحید کا ثمر تناور ہوا۔ ناحق جنگ وجدل اورخونریزی کی جگہ امن اور سلامتی نے لے لی۔
مظلوموں کو ظلم سے چھٹکارا ملا۔ یتیموں اور مسکینوں کو سہارا ملا۔ مفلسی اور امیری
کا فرق ختم ہوا۔ انسانیت کو برابری کا سایہ میسر آیا۔ عورتوں کو تحفظ ملا۔ فخر
وتکبر کا جنازہ اٹھا۔ زہدوتقویٰ کو اہمیت حاصل ہوئی۔ جس کی شخصیت عظیم پر لوگوں نے
رشک کیا۔ جس کی سچائی کی دشمنوں نے بھی تعریف کی۔ جس کے کردار کی عظمت کی مثالیں دی
گئیں ۔ جس کی ایمانداری کی تشہیر کوچے کوچے اور گلی گلی میں ہوئی۔ جس نے پتھر کھاکر
دعائیں دیں۔ جس نے اپنے دشمنوں کو بھی پناہیں دیں۔ جس پر وہ عظیم کتاب نازل ہوئی جس
میں تحریر ہے کہ کوئی مسلمان کامل ایمان والا نہیں ہوسکتا جب تک وہ عیسیٰ کو اپنا
رسول نہ مان لے، موسیٰ کو پیغمبر تسلیم نہ کر لے، ابراہیم کی نبوت کو قبول نہ کرلے،
ایک لاکھ چوبیس ہزار کم وبیش انبیاءکو اللہ کے بھیجے گئے رسول تسلیم نہ کرلے۔ تورات،
زبور، انجیل اور قرآن پاک کو اللہ کی طرف سے بھیجی گئی سچی کتابیں نہ مان لے۔
جس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم تعصب سے پاک ہو.... بغض اور کینہ سے خالی ہو۔
جو اپنے ماننے والوں کو نصیحت کرے کہ کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی نہ
کرنا۔ جس کی تعلیم اخلاق کے ایسے معیار پر قائم ہو کہ جب جنگ کی بات ہوتو بھی وہ
کہے کہ تم عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو قتل نہ کرنا۔ کسی کوآگ میں جلاکر نہ مارنا۔
لاشوں کو مسخ نہ کرنا۔ جس کی تعلیم یہ ہو کہ دشمن سے کئے گئے عہدو پیمان بھی تم نہ
توڑنا بلکہ اس کا پاس رکھنا۔ جس کی تعلیم یہ درس دیتی ہے کہ اپنی ریاست میں بسنے
والے غیر مسلموں کی حفاظت تمہارے ذمہ ہے۔ اتنے اعلیٰ و افضل انسان، اتنے عظیم محسن،
ایسے راہبرو رہنما نبی کی شان میں گستاخی کا ارتکاب ڈنمارک کی بدبختی ہی ہے، اس کے
سوا کچھ نہیں۔
گستاخانہ خاکے چھاپ دینے سے.... کارٹون بنادینے سے.... محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم کے خلاف نازیبا الفاظ کہہ دینے سے.... محمدذیشان کی شان اقدس میں ذرہ برابر
بھی کمی واقع نہیں ہوتی۔ بس یہ تو بد قسمتی ہوتی ہے اس زبان کی جو محمد عربی کے
خلاف زہر اگلے۔ بدبختی ہے اس شخص کی جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹون
شائع کرکے آپ کا مذاق اڑائے۔ بدترین ہے ایسا شخص جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان مبارک میں گستاخی کرے۔ ایک وہ شخص ہے جوشریعت محمدی کو تسلیم نہیں کرتا اور
ایسا شخص ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میںگستاخی کا ارتکاب کرتا ہے۔ ان
میں گستاخِ رسول بدترہے۔ گستاخی کرنے والا ملک خطہ ارض پر بسنے والی ریاستوں میں
بدترین ریاست ہے۔ جو اخلاقی طور پر اس قدر گر چکا ہے کہ جس ملک میں پیدا ہونے والے
80 فیصد بچوں کو یہ علم نہیں ہوتا کہ ان کا والد کون ہے؟ جس ملک کے لوگ جانوروں کی
مانند زندگی گزارتے ہیں۔ جہاں کسی بھی عورت کو پکڑ کر جنسی ہوس کا نشانہ بنایا
جاسکتا ہے۔ جس ملک کے اندر ایسے بھی پارک ہیں جن کے اندر لوگ عریاں ہوکر گھومتے
پھرتے ہیں۔ مخلوط تیراکی کرتے ہیں۔
جس ملک میں جنس پرستی کی تعلیم بنیادی تعلیم کی اہمیت کی حامل ہے۔ جس ملک کے مخلوط
تعلیمی اداروں میں جنس پرستی کے تعلقات کے خلاف نہ تو کوئی قانون ہے بلکہ اس کی
اجازت ہے کہ کوئی لڑکا یا لڑکی کسی سے بھی جنسی تعلقات قائم رکھ سکتی ہے۔ کسی باپ
کو یہ حق حاصل نہیں کہ رات کو دو بجے گھر آنے والی بیٹی سے اتنا ہی پوچھ لے کہ تم
اس وقت تک کہاں تھیں؟ اس قدر بے غیرت اور بے آبرو ملک ہی امام کائنات کی شان میں
گستاخی کرسکتا ہے۔ ایسا ہی ملک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نورانی تعلیمات کو
فراموش کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بناسکتا ہے۔ بھلا اس سے نبی ذیشان،
پیغمبر جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کیا فرق پڑا....؟ یہ تو بد بختی اور بد
نصیبی ہے ڈنمارک کی بلکہ میں تو یوں کہوں گا اللہ نے ڈنمارک کو ذلیل کرنے کا فیصلہ
کرلیا ہے۔ ان شاءاللہ میرا رب ہی اس گستاخ ملک کو صفحہ ہستی سے مٹائے گا اور دنیا
اس کی ذلت کا تماشا دیکھے گی۔ |
 |
|
|